دنیا بھر کے مصروف ترین 15 ہوائی اڈوں میں اب اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام بھی شمار ہو گیا ہے اور یہ گذشتہ سال نومبر میں دنیا کا 12 واں مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا۔
انٹرنیشنل سول ایوی
ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال نومبر میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مسافر کی شرح سب سے زیادہ 19.1 فیصد رہی تھی۔
یہ پہلی بار ہے جب کسی ہندوستانی ہوائی اڈے کا نام مصروف ترین 15 بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں شامل ہو پایا ہے۔